ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 29؍ اکتوبر کو شہر میں جلسۂ یوم حسینؓ

29؍ اکتوبر کو شہر میں جلسۂ یوم حسینؓ

Fri, 27 Oct 2017 14:19:57    S.O. News Service

بنگلورو،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور) شہر میں یوم حسین کی تقریب کا ہر سال مسلسل اہتمام ہوتا ہی رہاہے، اس بار یہ 25؍واں سال ہے کہ یہ جلسہ منعقد کیاجارہاہے۔ اس موقع پر ملک کے ممتاز سیاسی قائدین ، دانشور ، شعراء اور دیگر اہم شخصیات جمع ہوکر پیغام حسینؓکو عام کرتی ہیں۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے امسال بھی معروف ماہر تعلیم اور کانگریس رہنما آغا سلطان کی طرف سے یوم حسینؓ کا اہتمام 29؍ اکتوبر 2017 سہ پہر تین بجے بمقام شیعہ آرام گاہ ، ہسور روڈ ، نزد بالڈونس بائز ہائی اسکول ، رچمنڈ ٹاؤن کیاگیا ہے۔ امسال جلسے کا عنوان’’امن اور وجود باہمی کا عالمی منشور‘‘ رکھا گیا ہے۔ جلسہ میں معروف عالم دین مولانا عبیداﷲ خان اعظمی سابق ایم پی ، آیت اﷲ سید عقیل الغراوی ،ڈاکٹر سید عمار نقشوانی ، عالمی آریہ سماج کے صدر سوامی اگنی ویش ، عیسائی فرقہ کے رہنما فادر وکٹر ایڈون نئی دہلی ، گرو سنگھ سبھا بنگلو رکے صدر پربجوت سنگھ بالی ، حضرت امام حسینؓ کی شخصیت اور ان کے فلسفۂ شہادت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ان کے علاوہ ریاست کے سرکردہ وزراء ، سیاسی قائدین اور عمائدین بھی جلسے میں شریک رہیں گے۔ آغاسلطان نے بتایاکہ موجودہ عالمی پس منظر میں جہاں عالمی سطح پر غیر یقینی چھائی ہوئی ہے امن پسند ممالک اپنے اپنے خطوں میں امن عام کرنے کیلئے تعلیمات اسلامی اور فلسفۂ حسینؓ کی طرف راغب ہورہے ہیں اسی مقصد کے تحت امسال یوم حسینؓ کا عنوان بھی اسی مناسبت سے رکھا گیا۔
 


Share: